World
روسی آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری
یوکرین کے مختلف علاقوں کو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، عدالت
دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
عدالتی حکم کے مطابق وارنٹ اس لئے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہےکہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔
یوکرین نے عالمی فوجداری عدالت کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی جانب پہلا قدم ہے تاہم روس نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو بے معنی قرار دیا۔
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ملوث ہر مجرم کو یہ جان لینا چاہیے کہ انصاف کیا جائے گا اور ہم انہیں سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی امید کرتے ہیں۔