Sports

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ،بنگلادیش کی میزبانی خطرے میں

ہم سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، میچز ڈھاکا اور سہلٹ میں ہونے ہیں، آئی سی سی

لاہور:ڈھاکا میں جاری حالیہ بدامنی کے باعث بنگلہ دیش میں ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ ہم سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، میچز ڈھاکا اور سہلٹ میں ہونے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو رواں برس اکتوبر میں ٹوئنٹی 20 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا ہے لیکن ملک کی حالیہ صورتحال کے باعث یہ خواب بکھرتا دکھائی دے رہا ہے۔
طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 39 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے،اس صورتحال نے آئی سی سی کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا۔ترجمان نے بتایا کہ ہم ڈھاکا میں حالیہ بدامنی کے بعد رواں برس اکتوبر میں شیڈول ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button