Pakistan
Trending

جامعۃ النورلاہور میں ”شہادت امام حسین ؑ کانفرنس“کا انعقاد

شہادت امام حسین ؑ نے حق اور باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی:علامہ کامران نوری

جامعۃ النورلاہور میں ”شہادت امام حسین ؑ کانفرنس“کا انعقاد

لاہور:جامعۃ النورلاہور میں منعقدہ ”شہادت امام حسین ؑ کانفرنس“ سے علامہ کامران نوری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانی تاریخ میں وہ سانحہ ہے جس کے اثرات قیامت تک رہیں گے۔شہادت امام حسین ؑ نے حق اور باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی۔اب قیامت تک یا کوئی حسینی ہے یا یزیدی اس کے درمیان کی کوئی حالت اور کیفیت نہیں۔حسینی کردار کے حامل افراد حق کا جھنڈا بلند کئے ہوئے ہیں۔

اہل بیت اطہار کی محبت انسان میں رواداری،اخلاص،توکل اور صبر جیسے اوصاف پیدا کرتی ہے۔ حب رسول ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ جس سے نبی اکرم ﷺ نے محبت کی ہم بھی اس سے محبت کریں۔اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ جس نے ہمیں اپنے محبوب کا امتی بنایا۔اہل بیت اطہار سے محبت اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت اور ایمان کا جزو ہے۔

حضور نبی اکرم ﷺ کے بحر علم و معرفت سے جو جو علوم و معارف حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو نصیب ہوئے وہ انہی کی شان ہیں۔حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ ”میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں“۔علامہ کامران نوری نے کہاکہ خاندان نبوت کی عظمت تسلیم کرنا اور ان کی تعظیم کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ شہادت امام حسین ؑ کانفرنس میں علامہ زوار حسین مہروی،علامہ عبدالقدیر چشتی،سید صداقت علی شاہ،چوہدری محمدافضل و دیگر علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button