ثانیہ مرزا کیساتھ شادی سے متعلق محمدشامی کا بیان بھی آگیا
میری گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں:محمد شامی
ثانیہ مرزا کیساتھ شادی سے متعلق محمدشامی کا بیان بھی آگیا
نئی دہلی:بھارتی میڈیا میں حالیہ دنوں میں سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی ممکنہ شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ مختلف ویب سائٹس نے رپورٹ کیا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنے والے ہیں۔
ثانیہ مرزا کے والد، عمران مرزا نے ان خبروں کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کی کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔
اب، بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرکٹر محمد شامی نے ان افواہوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہامیری گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
محمد شامی نے مزید کہا، "عجیب بات ہے کہ جب بھی فون کھولتا ہوں، اپنی ہی تصویر دیکھتا ہوں۔ میں مانتا ہوں کہ میمز مذاق کے لیے ہوتی ہیں، لیکن جب یہ کسی کی زندگی سے متعلق ہو، تو بہت سوچ سمجھ کر بنانی چاہیے۔ لوگ ویریفائیڈ پیجز سے ایسی خبریں شیئر کرتے ہیں اور پھر کہہ کر بھاگ جاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، "میں ایک ہی چیز کہنا چاہوں گا، اگر آپ میں ہمت ہے تو ویریفائیڈ پیجز سے بول کر دیکھو، پھر ہم بتاتے ہیں۔ کسی کی ٹانگ کھینچنا بہت آسان ہے، کامیابی حاصل کرو، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔”