Pakistan
Trending

فضل الرحمن نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف شفاف انتخابات کے لیے اسمبلیوں سے استعفے دینے پر آمادہ ہے :سربراہ جے یو آئی

فضل الرحمن نے پی ٹی آئی سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفاف انتخابات کے لیے اسمبلیوں سے استعفے دینے پر آمادہ ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو بھی تیار ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی کامران مرتضیٰ کریں گے۔ اس کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری، اور مولانا امجد شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی اور مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلافات موجود ہیں، لیکن پی ٹی آئی کے ساتھ تلخیاں ختم ہو رہی ہیں اور تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف انتخابات کے لیے پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر تیار ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی بھی یقین دہانی کروا چکی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ موجود نہیں ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بے بس نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو حکومت نہ سنبھالنے کی خیرخواہی میں مشورہ دیا تھا، کیونکہ حکومت کی ذمہ داری ان پر بوجھ بن رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں نہ امن قائم ہو گا اور نہ ہی معاشی استحکام حاصل ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مقابلہ میدان میں ہے اور ہر سیاستدان کو وہی سہولتیں ملنی چاہئیں جو مجھے مل رہی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب مزید کسی ایڈونچر یا مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ حالات اور اختیارات اب اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور انہیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی ہوگی، ورنہ ملک ایسے نہیں چل سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button