آن لائن دودھ منگوانے والے یہ تحریر لازمی پڑھ لیں
امول کمپنی کے دودھ کے ڈبے میں زندہ کیڑے نکل آئے جبکہ دودھ بھی سڑ چکا تھا اور بدبودار تھا
آن لائن دودھ منگوانے والے یہ تحریر لازمی پڑھ لیں
نئی دہلی:حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری ایپلی کیشنز کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی کوالٹی، دیر سے ڈیلیوری، غلط ڈیلیوری، اور غلط جگہ پر ڈیلیوری جیسے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
بھارت میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے فوڈ آن لائن سروس انڈسٹری کے بارے میں تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ ایکس پر صارف گجیندر یادو نے ایک تصویر شیئر کی جس میں آن لائن منگوائے گئے امول کمپنی کے دودھ کے ڈبے میں سے زندہ کیڑے نکل آئے اور دودھ بھی سڑ چکا تھا اور انتہائی بدبودار تھا۔
گجیندر یادو نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا، "Amul کمپنی کی ویب سائٹ سے پروڈکٹس خریدنا بند کردیں۔ کیونکہ امول نے ہمیں اپنے اعلیٰ پروٹین والے دودھ کے ساتھ کیڑے بھی بھیجے ہیں۔ تصاویر میں کیڑوں کو کارٹن پر رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
مسٹر گجیندر نے امول پر زور دیا کہ اس معاملے پر فوری کارروائی کی جائے۔
یہ واقعہ فوڈ ڈیلیوری ایپلی کیشنز کی سروس کے معیار پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے اور صارفین کے لیے یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ اس واقعے نے فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کو اپنے سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔