گرل فرینڈ نے ایسا کیا مانگ لیا کہ نوجوان غصے سے سمندر میں کود پڑا؟
تم مجھ پر الزام لگا رہی ہو کہ میں اپنا موبائل نہیں دے رہا یا مزاحمت کر رہا ہوں
گرل فرینڈ نے ایسا کیا مانگ لیا کہ نوجوان غصے سے سمندر میں کود پڑا؟
فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے موبائل فون کا پاسورڈ نہ دینے کے لیے سمندر میں چھلانگ لگا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب فلوریڈا فش اور جنگلی حیات کمیشن کے اہلکار سمندر میں موجود ایک کشتی پر پہنچے اور وہاں موجود افراد سے تفتیش کی۔
پولیس نے کشتی پر تفریح اور مچھلیاں پکڑنے والے جوڑے سے سوالات شروع کیے تو نوجوان، جس کی شناخت اے جے کے نام سے ہوئی، نے اپنا اور اپنی دوست کا تعارف کروایا۔ تفتیش کے دوران جب اے جے سے پولیس اہلکار اور اس کی دوست (گرل فرینڈ) نے موبائل کا پاسورڈ مانگا تو اس نے ابتدا میں مختلف حیلے بہانے کیے۔
بعد میں تیز آواز میں اپنی دوست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم مجھ پر الزام لگا رہی ہو کہ میں اپنا موبائل نہیں دے رہا یا مزاحمت کر رہا ہوں۔
اے جے نے مشتعل ہونے کی اداکاری کی اور پھر موبائل پاسورڈ دینے سے بچنے کے لیے اچانک سمندر میں کود گیا۔ خوش قسمتی سے اسے تیراکی آتی تھی، جس کی وجہ سے وہ ڈوبنے سے بچ گیا۔
بعد ازاں، 7 منٹ کی تیراکی کے بعد، وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سمندری بوٹ کی مدد سے اے جے کو پکڑ لیا اور اسے حراست میں لے لیا۔
اس واقعے کی ویڈیو اے جے کی دوست نے یوٹیوب پر بھی شیئر کی ہے۔