عمران خان کسی صورت باہر نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
پاکستان میں صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ سب ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں
عمران خان کسی صورت باہر نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا کا دعویٰ
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے حکم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس انتہائی نیچ سطح کا تھا اور مانیکا صاحب نے اس میں انتہائی منفی کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے کم اور سیاسی فیصلے زیادہ ہو رہے ہیں، لیکن وہ عمران خان کی رہائی کو ممکن نہیں دیکھتے کیونکہ ابھی مزید کیسز اور مراحل باقی ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال ایسی ہو چکی ہے کہ سب ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں، جو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ 15 دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے، اور حکومت کو دو تہائی اکثریت مل سکتی ہے۔ اکھاڑا سج چکا ہے، اور ایسے لوگ جو کل تک کسی قابل نہیں تھے، اب لاکھوں کروڑوں کی بولی لگانے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی ناممکن ہے اور یہ ان کے وکلاء کو بھی پتہ ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عمران خان پر ابھی اور کتنے کیسز ہیں۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اگر بشریٰ بی بی رہا ہو کر باہر آ گئیں تو پی ٹی آئی کے جو ٹکڑے تھوڑے عرصے بعد ہونے تھے، وہ بہت جلدی ہو جائیں گے۔