یوم آزادی کے موقع پر عوام کےلئے بڑی خوشخبری
پنجاب حکومت نے یوم آزادی (14 اگست) کے موقع پر عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
یوم آزادی کے موقع پر عوام کےلئے بڑی خوشخبری
حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سولر پینل کے منصوبے کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر پینل دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ حکومت کے منصوبے کے تحت 200سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 10 فیصد کی ادائیگی پر سولر پینلز ملیں گے جبکہ 90 فیصد رقم پنجاب حکومت کی جانب سے ادا کی جائے گی۔
حکومت پنجاب نے سولر پینلز فراہمی کی سکیم کے حوالے سے تمام تر جزئیات طے کر لیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کو
ریلیف دینا میرا اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے، ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا گیاتھا جس میں بجلی صارفین کو مفت اور 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل دیئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا تھا کہ عوام کی تکالیف سے آگاہ ہوں اور اسی لئے حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی کچھ مشکلات کم کر سکیں۔