نائیجیریا میں سکول کی عمارت زمین بوس، 22 ہلاک، درجنوں ملبے تلے دب گئے
ریسکیو آپریشن جاری ہے، 132 بچوں کو ملبے تلے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، نائیجیرین حکام
نائیجیریا میں سکول کی عمارت زمین بوس، 22 ہلاک، درجنوں ملبے تلے دب گئے
نائیجیریا میں سکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں 16 طلبہ سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں ایک سکول کی عمارت اس وقت زمین بوس ہوئی جس وقت طلبہ امتحان دے رہے تھے۔
نائیجیریا کے حکام کے مطابق سکول کی عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 16 طلبہ بھی شامل ہیں، عمارت کے ملبے کے نیچے سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ملبے تلے تقریباً 150 سے زائد افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں ۔ امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونیوں میں زیادہ تعداد 15 سال یا اس سے کم عمر بچوں کی ہے۔
نائیجیریا کے حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں سکول کی گرنے والی عمارت میں بچوں مدد کی آوازیں سنیں گئیں ، عمارت گرنے سے قبل بچوں کے امتحانات چل رہے تھے اور سکول میں کافی تعداد میں بچے اور عملہ موجود تھا، اسی دوران سکول کی عمارت زمین بوس ہو گئی۔