Pakistan

جو سمجھتا ہے بانی پی آٹی آئی رہا ہو جائیں گے بے وقوف ہے: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے تو وہ بے وقوف ہے۔ انہوں نے کہا کہ
آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا۔
پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button