Pakistan
Trending

کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لئے بری خبر

کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی

کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لئے بری خبر

وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے، جس سے جولائی سے ان صارفین کو زیادہ قیمتیں ادا کرنی پڑیں گی۔

ذرائع کے مطابق، کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کمرشل صارفین کو بجلی فی یونٹ قیمت 77 روپے 15 پیسے میں ملے گی۔

بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ کے بعد زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائے گا۔

جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بلک صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے اس فیصلے سے نیپرا کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button