World

گرفتاری کا خوف ، نیتن یاہو براہ راست امریکہ جائیں گے

کسی یورپی ملک میں اترنے یا یورپی فضائی حدود استعمال کرنے پر گرفتار ہو سکتے ہیں

گرفتاری کا خوف ، نیتن یاہو براہ راست امریکہ جائیں گے

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو عالمی عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ سے بچنے کے لیے یورپ میں رکے بغیر براہ راست امریکا جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو 24 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے اور کانگریس سے خطاب کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو کو خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اتریں یا یورپی فضائی حدود استعمال کریں تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جمہوریہ چیک اور ہنگری میں رکنے پر غور کیا تھا کیونکہ یہ ممالک عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عمل نہیں کرتے، لیکن نیتن یاہو نے آخرکار براہ راست واشنگٹن جانے کو ترجیح دی۔

نیتن یاہو کے طیارے میں زیادہ سے زیادہ 60 مسافر ہوں گے تاکہ وہ تل ابیب سے واشنگٹن تک براہ راست پرواز کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button