Pakistan
Trending

آصف زرداری نے ن لیگی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئی ایم ایف سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے ،ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی

آصف زرداری نے ن لیگی حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور:لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کارکنوں نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کے تعاون نہ کرنے کی شکایات کیں۔ آصف زرداری نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اب وہ خود میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے آئی ایم ایف قرضوں پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگ کی حکومت کی ناکامی کا ذکر کیا۔ آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لانے اور تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے جبکہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی، لیکن ہم حکومت بنانا اور گرانا دونوں جانتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے رہنماؤں نے شکایت کی کہ ان کے کام نہیں ہو رہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومتیں تعاون نہیں کر رہیں اور ان کو ان کا پورا حق نہیں دیا جا رہا۔

ٹکٹ ہولڈرز نے انتخابی حلقوں کے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ ہمیں ووٹرز کو مطمئن کرنا پڑتا ہے۔آصف علی زرداری نے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ خود میدان میں آئیں گے اور اسلام آباد ہو یا لاہور، سب سے کام کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ان کی جماعت پر تنقید کو وہ ثواب سمجھتے ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے عوام کا امتحان لیا جارہا ہے اور ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بنانا اور گرانا دونوں جانتے ہیں اور ہم اپنی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ اب ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں، بلکہ باہر نکلنے کا وقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button