Pakistan
Trending

ملک میں اسٹیبلشمنٹ حکمران ہے : عمران خان

ایس آئی ایف سے کے ذریعے ملک چلایا جارہا ہے، اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو

ملک میں اسٹیبلشمنٹ حکمران ہے : عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو اگر ملک کو بچانا ہے تو شفاف انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔

عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کس جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جیسے انہوں نے ملک کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہو۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے اور کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ وہ انہیں انصاف کے لیے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں، جب کہ سب کو معلوم ہے کہ الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر سوال اٹھایا ہے، لیکن کیا انہیں معلوم نہیں کہ ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ سپریم کورٹ میں ان کی انسانی حقوق اور 8 فروری کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کیوں نہیں کی جارہیں؟۔

عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا جو کہ چار سال میں 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس غریب کا بل 2 ہزار آتا تھا، اب اس کا بل 10 ہزار آتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ساری اشرافیہ کے پیسے باہر پڑے ہیں اور ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ بھوک ہڑتال ضرور کریں گے لیکن ابھی کچھ فیصلوں کا انتظار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button