BusinessPakistan

ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پاکستان ریلوے کی آمدن میں بہتری مقصد: ترجمان

لاہور ((خاکی نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے 22 ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ایگزیکٹیو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی زیر صدارت میں اجلاس میں مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور پاکستان ریلوے کی آمدن میں بہتری کے لیے ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق قراقرم، کراچی، عوام ایکسپریس، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہن جو دڑو پسنجر ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن اور ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شراکت داری سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے شہری جلد کے امراض میں مبتلا ہونے لگے

ترجمان کے مطابق شالیمار، بہاءالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ اور راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

چیف ایگزیکٹیو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ریلوے اپنے مسافروں کو بہترین سہولیات دینا چاہتا ہے اسی لیے ٹرینوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button