اسلام آباد (خاکی نیوز) وزیراعظم ریلیف پیکیج کےتحت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چینی خریدنےکے لیے اقدامات کرنے کا منصوبہ تیار کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیارکیا ہے جبکہ پری کوالیفکیشن کے لیے شوگرملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔
چینی کی خریداری کے لیے منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ طے کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں: اینڈرائیڈ صارفین ہوشیار! یہ ایپس فوراً ڈیلیٹ کر دیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈرکے بغیر چینی خرید سکےگا، ضرورت پڑنے پر کارپوریشن پری کوالیفائیڈ شوگرملز سےچینی خریدے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سےچینی خریدنے پر اوپن ٹینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔