BusinessPakistanTop Stories

ایس ای سی پی نے سٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب کر لی

آتشزدگی کے واقعے کے دوران صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعہ کی بھی تفصیلات طلب : ذرائع

کراچی (خاکی ٹی وی) ذرائع کے مطابق سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے آتشزدگی کے واقعے پر سٹاک ایکسچینج سے رپورٹ طلب کرلی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ای میل ارسال کی گئی ہے جس ان سے استفسار کیا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ کیوں اور کیسے ہوا، ٹریڈنگ کیوں رکی اور کیا کیا نقصانات ہوئے بتایا جائے۔

ایس ای سی پی نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ یہ بھی بتائے کہ اس نوعیت کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اس کی انتظامات کی کیا تفصیل ہے۔ ایس ای سی پی نے آتشزدگی کے واقعے کے دوران صحافیوں سے بدسلوکی کے واقعہ کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

مزید پڑھیں: توانائی ذخیرہ کرنے والا سیمنٹ تیاری کے مراحل میں!

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے صحافیوں سے ہونے والی اس بدسلوکی کے بارے میں استفسار کیا ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟ واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آتشزدگی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ پی ایس ایکس سیکورٹی حکام نے بدسلوکی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button