BusinessPakistan

آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کیلئے گرین سگنل

ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہو چکا: ذرائع

اسلام آباد (خاکی ٹی وی) ذرائع کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارہ(آئی ایم ایف)کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اگلے پروگرام کے لیے گرین سگنل دیے ہیں جس کے بعد اگلے دو ہفتوں میں اسٹاف سطع کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل اجلاس میں نئے پروگرام کے حوالے سے تمام اہداف و شرائط پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ تین روز سے جاری ورچوئل مذاکرات میں پروگرام کے حجم، دورانیے سمیت معاہدے کے دیگر خدوخال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے قبل چند اہداف اور شرائط پوری کرنے کا کہا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سخت فیصلے کیے ہیں۔ وفاقی حکومت کے اقدامات میں بجٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button