TechPakistan

انکم ٹیکس آرڈر جاری، نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک ہونے کا سلسلہ جاری

انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں: ذرائع

اسلام آباد (خاکی ٹی وی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک 2 لاکھ 10 ہزار نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں ہیں جبکہ 61 ہزار 996 سمز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر بحال کی گئی ہیں اور ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار موبائل سمز کا ڈیٹا بھیجا جا رہا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 6 ہزار 6 سو 71 نان فائلزز کی سمز بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے گزشتہ دنوں ایف بی آر کی طرف سے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button