Pakistan
Trending

حکومت کا 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بڑا ریلیف

وفاقی حکومت جولائی تا ستمبر 2024 تک ریلیف کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی

حکومت کا 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو بڑا ریلیف

اسلام آباد: حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر اس تجویز کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسے بھی پڑھیں بجلی ذخیرہ کرنے کا نیا اور انوکھا تصور پیش

تجویز کے تحت، جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ حکومت اس ریلیف کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

وفاقی کابینہ نے حال ہی میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہونا تھا۔ تاہم، اب لائف لائن صارفین کے لیے ماہانہ 50 یونٹ تک فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے اور 51 سے 100 یونٹ تک فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری دی جائے گی اور ملک کی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button