Pakistan
Trending

حکومت نے آئی ایس آئی کو کال سننے کی اجازت دیدی

فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے ، گریڈ 18 سے کم افسر کو تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

حکومت نے آئی ایس آئی کو کال سننے کی اجازت دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کالز سننے اور ٹریس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت آئی ایس آئی کو نہ صرف فون کالز بلکہ میسجز میں بھی مداخلت یا انہیں ٹریس کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری سمری کے ذریعے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے مفاد میں اور کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کا قتل غیر قانونی قرار دیدیا

کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے نامزد افسر کو فون کالز میں مداخلت یا انہیں ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ تاہم، اس کام کے لیے ایجنسی گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی۔ یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button