کینیا کی عدالت نے ارشد شریف کا قتل غیر قانونی قرار دیدیا
نیروبی: کینیا کی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے معاملے میں فوجداری کارروائی کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اعتراف کے باوجود حکام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکامی کا انکشاف کیا اور حکم دیا کہ ارشد شریف کا قتل پولیس افسر کی جانب سے غیر قانونی طور پر کیا گیا تھا۔
ارشد شریف کے ساتھ ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک کیا گیا اور اس معاملے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔کینیا کی ہائی کورٹ نے ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔ ارشد شریف، جو اپریل 2022 میں پاکستان چھوڑ کر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد پاکستان سے روانہ ہوئے تھے، اُنکی موت 22 اکتوبر 2022 کی رات میگادی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہوئی تھی۔ میگادی کا علاقہ نیروبی، کینیا کے دارالحکومت سے 110 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔