Pakistan
Trending

بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تھانہ آئی 9 میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے

بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ یہ مقدمات تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج دہشتگردی کے الزامات سے متعلق ہیں۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ن لیگی ایم این اے خرم نواز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جج طاہر سپرا نے ریمارکس دیے کہ آج راجا صاحب چالان کی نقول فراہم کریں گے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی ہے، اور آئندہ پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ آئی 9 میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button