Tech

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جدید جیل تیار

یہ ایروجیل دھوپ میں درجہ حرارت کو 16 ڈگری سیلسیس تک کم کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے

درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جدید جیل تیار

بیجنگ: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑھتا ہوا درجہ حرارت اس وقت پوری دنیا کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے جس کے سدباب کے لئے ماہرین آئے روز تجربات کرتے رہتے ہیں۔

سائنس جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چینی محققین کی ایک ٹیم نے ڈی این اے کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ایرروجیل مادہ تیار کر لیا ہے۔ یہ ایروجیل شدید گرمی میں درجہ حرارت کو 16 ڈگری سیلسیس کم کر سکتا ہے ۔

محققین ڈی این اے اور جیلیٹن کو ایک ترتیب شدہ پرتوں والے ایروجیل ڈھانچے میں جوڑ کر الٹرا وائلٹ روشنی کو نظر آنے والی روشنی میں تبدیل کرکے غیر معمولی ریڈی ایٹو کولنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے ریڈی ایٹو کولنگ میٹریل اہم کردار ادا کرے گا

یہ ایروجیل مواد شہروں میں عمارتی تعمیرات میں ایک انقلاب ہے۔

مطالعے کے حوصلہ افزا نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں بڑی عمارتیں کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سالانہ توانائی کے اخراجات میں کافی کمی واقع ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button