Pakistan
Trending

آئی ایم ایف پروگرام، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ٹیکس میں اضافہ نہ کیا گیا تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہوگا:وفاقی وزیر خزانہ

آئی ایم ایف پروگرام، حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ ہوا تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔ ہمیں اگلے سال بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانا پڑ سکتا ہے۔ رواں ماہ آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لئے پرامید ہیں۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر ہے۔ جب تک پاکستان کاانحصار درآمدات پر ہے ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے اور ہمیں قرض کی ادائیگی کے لئے مزید قرض لینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جون 2024ء میں وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کا یہ پروگرام ہمارا آخری پروگرام ہو گا۔ اگلے بجٹ میں ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button