Pakistan
Trending

اے پی سی میں شرکت، بانی پی ٹی آئی کااہم فیصلہ

افغانستان کیساتھ حالات پہلے ہی خراب ہیں، آپریشن سے مزید عدم استحکام آئے گا

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوںسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کرے گی۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ ملک کے مفاد کے پیش نظر ان کی جماعت وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان کی گرفتاری پر امریکی موقف بھی آگیا

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کا موقف سنیں گے اور تمام معاملات کو باریک بینی سے دیکھیں گے۔ انہوں نے آپریشن عزم استحکام پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ ڈھائی ہزار کلومیٹر طویل بارڈر ہے اور موجودہ معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں، اس لیے آپریشن سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوں گے، ہم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو شکست نہیں دے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اے پی سی میں آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گی اور حکومت کا موقف بھی سننے کی کوشش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، اے پی سی میں وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے اور اپنے بیرون ملک دورے سے واپسی پر تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد اے پی سی کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button