Pakistan
Trending

شریف برادران میں اندرونی اختلافات شدید تر ہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

راجکماری مریم نواز چچا اور ابو کی حکومت کے باوجود کس سے کام نہ کرنے شکورہ کررہی ہیں؟

شریف برادران میں اندرونی اختلافات شدید تر ہیں، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف کا شریف برادران کے اندرونی اختلافات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارتِ عظمیٰ کی جنگ کے باعث شریف برادران میں شدید اختلافات ہیں ۔
راجکماری مریم نواز کہتی ہیں کہ انہیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، وہ کون ہے جو آپ کو کام نہیں کرنے دے رہا۔ آپ کے چچا اور ابا جی کی حکومت میں آخر یہ فریاد کیوں؟۔

پاکستان میں بحران کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے: شبلی فراز یہ بھی پڑھیں

انہوں نے کہا کہ راجکماری کے بہتے آنسو خاندان شریفیہ میں اختلافات کا ثبوت ہیں۔ خاندان شریفیہ میں وزارت عظمیٰ کی جنگ جاری ہے۔نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ نواز شریف گروپ بمقابلہ شہباز شریف گروپ آپس میں دست و گریباں ہیں۔ شہباز شریف کی گردن اسحاق ڈار اور رانا ثنااللہ کے ذریعے دبائی ہوئی ہے جب کہ مریم نواز کا ہدف بھی شہباز شریف اور اس کی حکومت ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرسی کی اس اندرونی لڑائی میں عوام رل رہے ہیں۔ عوام کے مسائل کی خاندان شریفیہ کو بالکل پروا نہیں۔ مریم کی تمام توجہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان اور عمران خان کے خلاف انتقامی کارراوئیوں پر مرکوز ہے۔ عنقریب مریم نواز اڈیالہ جیل میں قیدِ بامشقت کاٹ رہی ہوں گی۔ پنجاب جیسا اہم صوبہ غیر سنجیدہ ٹک ٹاکر سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز کی ٹک ٹاک اور اداکاری شریف خاندان کی آخری کارکردگی ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button