Pakistan
Trending

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد: مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا اتھارٹی نے بجلی کےٹیرف میں اضافہ کااطلاق یکم جولائی2024 سے کرنےکافیصلہ دیا تھا۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بجھوایا جائے گا۔ نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں اوسط 5.72 روپےاضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 25-2004 کے لیے ہے۔ نیپرا نےبجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78سے بڑھا کر35.50روپے فی یونٹ منظورکیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button