Pakistan

ملاوٹ مافیا کو لگام ڈالنے کے لئے اہم فیصلہ

ملاوٹ کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین میں ترمیم کا فیصلہ

ملاوٹ مافیا کو لگام ڈالنے کے لئے اہم فیصلہ

لاہور:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم فیصلہ کر لیا۔ صوبے میں ملاوٹ کے سدباب اور صحتمند خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکٹ بنانا شروع کردیا ہے، جس کے مطابق کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ملاوٹ کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانہ بڑھانے کی تجویز ہے۔ قانونی سقم کے باعث ملاوٹ مافیا بچ جاتا ہے، جس میں ترمیم کرکے ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ملاوٹ کے باوجود لوگ عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں، ملاوٹ کے خاتمے کے لیے ترمیم لارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری2023سے لے کر 30جون2024 تک ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف1023کیسز دائر ہوئے۔ ملاوٹ کے 850کیسز پولیس اسٹیشن اور عدالتوں میں زیرالتوا ہیں جب کہ صرف78افراد کو سزائیں ہوسکی ہیں۔ نئے قانون کے مطابق ملاوٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button