کے پی اور بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں :فضل الرحمن
منصوبہ بندی کے تحت جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
کے پی اور بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں :فضل الرحمن
اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔
’’عزم استحکام‘‘ نہیں ’’عدم استحکام ‘‘کی طرف جا رہے ہیں:فضل الرحمن یہ بھی پڑھیں
مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔