Weird

شہری نے 21 دن میں 13 کلو وزن کم کر لیا

واٹر فاسٹنگ ایک قسم کا روزہ ہے جس میں پانی کے علاوہ سب کچھ ممنوع ہے

شہری نے 21 دن میں 13 کلو وزن کم کر لیا

واٹر فاسٹنگ کے ذریعے کورسٹاریکا کے شہری نے 21 دنوں میں اپنا 13 کلو وزن کم کر لیا۔
ایک تحقیق کے مطابق واٹر فاسٹنگ بعض دائمی بیماریوں کے امکانات کو کم کرنے کے علاوہ جسم کی ری سائیکلنگ اور پرانے خلیوں کے اجزاء کو ٹوٹنے میں مدد کرتی ہے۔

ایڈیس ملر نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے تجربے کو شیئر کیا جس میں انہوں نے واٹر واسٹنگ سے صرف 21 دنوں میں 13 کلو

وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ واٹر فاسٹنگ کے پہلے چند دنوں میں انہوں نے محسوس کیا کہ انکا جسم صاف ہو رہا ہے، ابتدائی دن مشکل تھے اور ان کو جسم میں

تھکاوٹ اور توانائی کی کمی محسوس ہورہی تھی۔
ایڈیس ملر نے بتایا کہ وہ شروع میں دن میں چار لیٹر پانی پیتے تھے تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ اسے مزید پانی کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں 14

نجی ٹی وی

ویں روز کے بعد سے وہ اس معمول میں ایڈجسٹ ہوگئے۔
ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹر فاسٹنگ ایک قسم کا روزہ ہے جس میں پانی کے علاوہ سب کچھ ممنوع ہے، اس نے حالیہ برسوں میں وزن

کم کرنے کے تیز رفتار طریقے کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔
بہت سے لوگ واٹر فاسٹنگ مذہبی یا روحانی وجوہات یا ڈیٹوکس اور وزن کم کرنے کے لیے کرتے ہیں تاہم اگر اسے زیادہ دیر تک کیا جائے تو یہ صحت کے شدید مسائل کا سبب بن سکتا ہے لہذا اسےکرنے سے پہلے کسی طبی ماہر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button