Pakistan
Trending

عمران خان اہم مقدمہ میں ساتھیوں سمیت بری

تھانہ آبپارہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج تھا

عمران خان اہم مقدمہ میں ساتھیوں سمیت بری

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں تمام ملزمان سمیت بری ہو گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف

مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز
اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔

عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button