Sports

اللہ کا نام کیوں لیا، سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

’’یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!‘‘: ہندو انتہا پسند

اللہ کا نام کیوں لیا، سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ٹی 20 ورلڈ جیتنے کی خوشی میں بھارتی ٹیم کے مسلمان فاسٹ بائولر محمد سراج کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘‘ لکھنا ہندو انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ ’’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ء، پاکستان کی بڑی کامیابی

جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!‘‘۔
ایک اور شخص نے لکھا کہ’’اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!‘‘۔

نجی ٹی وی

دوسری جانب گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میچ میں 5 ہزار تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے، بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کیلئے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button