سب سے زیادہ نفرت نعمان اعجاز سے کرتا ہوں:خلیل الرحمن
باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے، نعمان اعجاز گھٹیا آدمی ہے،انٹرویو
سب سے زیادہ نفرت نعمان اعجاز سے کرتا ہوں:خلیل الرحمن
لاہور: پاکستان کے معروف رائٹر وڈائریکٹر خلیل الرحمن قمر نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت کرتا ہوں تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں کیونکہ وہ ایک گھٹیا آدمی ہیں۔ باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایک بدصورت اداکار ہوں: نواز الدین
انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقینا چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہیےتاکہ ماحول خراب نہ ہو۔
اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔