Pakistan

بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف

دوران سماعت استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی

بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف

راولپنڈی: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں درخواست منظور کرلی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، جب وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر مؤثر ہے۔

ٹی وی چینل

سردار مظفر نے کہا کہ 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وارنٹ آف اریسٹ جاری نہیں کیے، عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلا صفائی نے جرح مکمل کر لی ، ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت5 جولائی تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button