Pakistan

پاکستان میں بحران کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے: شبلی فراز

پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی،میڈیا سے گفتگو

پاکستان میں بحران کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے: شبلی فراز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے راہ شبلی فراز نے پاکستان میں بحران وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دے دیا۔
کنول شوزب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے آئیں گے تو بہتری ہوگی، فارم 47 کی مہربانی سے وہ لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں جو عوام کی نمائندگی نہیں کرتے، اس بجٹ کے ذریعے پاکستانی عوام پر معاشی یلغار کردی گئی، اس کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان میں بحران ہے،ہمیں تشویش ہے کیس کو کھینچا جا رہا ہے،پوری دنیا میں تنقید ہورہی ہے کہ یہ کیسے انتخابات ہوئے ہیں، کل یو این رپورٹ میں کہا گیا ہم اسے کیس سٹڈی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی گرفتاری پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت نیچے جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونا ہے، جب تک عوامی نمائندے پارلیمان میں نہیں بیٹھیں گے تب تک آئی ایم ایف آپ کے فیصلے کرے گی، آئی ایم ایف کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں، عوامی نمائندے آئیں گے تو عوام کا خیال رکھیں گے۔

نجی ٹی وی 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے بلا چھین کر آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی: کنول شوزب
رہنما تحریک انصاف کنول شوزب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی کی ہے، سب سے بڑی جماعت سے بلا چھینا گیا اور انہیں سیاسی جماعت ماننے سے انکار کیا گیا اور ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ ہم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button