PakistanWorld
Trending

عمران خان کی گرفتاری پر امریکی موقف بھی آگیا

پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے:ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

عمران خان کی گرفتاری پر امریکی موقف بھی آگیا

واشنگٹن:ـامریکا نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ۔
پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریںگے۔

اسے بھی پڑھیں عمران خان کی گرفتاری پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے،انتخابی دھاندلی کا معاملہ پاکستانی شراکت داروں سے اٹھاتے رہے ہیں، حکومت پاکستان پر زور دیتے ہیں کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں کا احترام کرے۔ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں،

نجی ٹی وی چینل

امریکا دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے، یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button