Uncategorized
Trending

حکومت نے یو این او کا اعتراض مسترد کر دیا

عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، اعظم نذیر تارڑ

حکومت نے یو این او کا اعتراض مسترد کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے عمران خان کی گرفتاری بارے اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ قیدی کے طور پر جیل میں قید ہیں۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور زیر التوا مقدمات کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے دیا۔

اسے بھی پڑھیں عمران خان کی گرفتاری پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

اس پر حکومت کی جانب سے آج ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جہاں عدالتوں کے ذریعے آئین اور مروجہ قوانین پر عمل ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملکی آئین و قانون اور عالمی اصولوں کے مطابق تمام حقوق حاصل ہیں، وہ ایک سزایافتہ قیدی کے طور پر جیل میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل

انہوں نے کہا کہ کئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا شفاف اور منصفانہ ٹرائل اور عدالتی نظام کا مظہر ہے، آئین، قانون اور عالمی اصولوں سے ماورا کوئی بھی مطالبہ امتیازی، جانب دارانہ اور عدل کے منافی کہلائے گا۔
جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ نے عمران خان کی گرفتاری اور مقدمات کو بلاجواز قرار دیا ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button