Pakistan
Trending

عمران خان کی گرفتاری پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری عالمی قانون کی خلاف وزری قرار

عمران خان کی گرفتاری پر اقوام متحدہ بھی بول پڑا

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو عالمی قانون کی خلاف وزری قرار دے دیا۔
زلفی بخاری نے نامور لاء فرم کے ذریعے اقوام متحدہ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر یو این ورکنگ گروپ کی قانونی رائے سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے عمران خان کی رہائی ضروری :فواد چودھری

پٹیشن پر ہونے والی کارروائی کی تفصیلات اب منظر عام پر آئی ہیں جس پر 25 مارچ 2024 کی تاریخ درج ہے۔ جس میں اقوام متحدہ انسانی حقوق ورکنگ گروپ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی حراست کو من مانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
منظر عام پر آنی والی تفصیلات کے مطابق یو این ورکنگ گروپ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری اور انھیں قید میں رکھنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کا مقصد انھیں سیاسی عہدہ رکھنے اور انتخاب لڑنے سے نااہل قرار دینا تھا۔

نجی ٹی وی

یواین ورکنگ گروپ نے عمران خان کو دفاع کا حق فراہم نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
اقوام متحدہ کے صوابدیدی حراستی گروپ نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بلاجواز گرفتاری کا سدباب انھیں فوری طور پر رہا اور بین الاقوامی قانون کے مطابق معاوضے کا قابل نفاذ حق فراہم کرکے کیا جا سکتا ہے۔
یواین ورکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن پر پاکستانی حکومت کا مؤقف جاننے کی کوششوں کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button