Pakistan
Trending

عمران خان کا پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق بڑا فیصلہ

7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی

اسلام آباد:سانحہ 9 مئی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے راہ نمائوں کی واپسی سے متعلق بانی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کےکیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنےکی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجےگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button