پاکستان ریلوے کی تاریخی ریکارڈ آمدن
ریلوے کو 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی،پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی
لاہور:ملازمین کی انتھک محنت کے باعث پاکستان ریلوے نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے کی زائد آمدن حاصل کر لی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔
اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔ مقررہ ہدف سے 15 ارب روپے کی زائد آمدن حاصل کر لی، تفصیلات کے مطابق مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کو 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی،پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی اس طرح ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدن حاصل ہوئی ہے۔
ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔مسافر ٹرینوں سے 47 ارب آمدن ہوئی ،ریلوے نے مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے جبکہ ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔