ہماری حکومت آتی تو بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے:پیپلز پارٹی
بجٹ کے علاوہ بھی حکومت سے ہمارے تحفظات ہیں، سینئر راہ نما شہلا رضا
لاہور:پیپلز پارٹی کی سینئر راہ نما شہلا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وفاق میں ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔ پیپلزپارٹی لاہور میں موجود ہےچاہے انتخابی نتائج کچھ بھی ہوں ۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اب بھی ہمارے کچھ تحفظات ہیں، بجٹ کے علاوہ بھی ہمارے تحفظات ن لیگ سے ہیں، مسلم لیگ ن نے کئی معاملات پر اپنی غلطی کو تسلیم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انڈسٹری اور دکانوں پر بھی ٹیکس لگنا چاہیے لیکن تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز سے متعلق تحفظات ہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ کئی لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں نہیں لایا گیا۔شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ہارنے کے بعد جو باتیں کر رہے ہیں انہیں ان کی پارٹی ہی تسلیم نہیں کر رہی،ہماری حکومت آتی تو ہم بجلی کے 300 یونٹ فری دیتے۔پی پی رہنما نے کہا کہ مداخلت اور سازش میں بہت فرق ہے، امریکی قرار داد کھلی مداخلت ہے، اب پی ٹی آئی کو آزادی امریکہ کے کہنے پر ملے گی یا کوئی اور دلائے گا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت میں بھی الیکشن کے بعد مارشل لاء لگ گیا تھا،پی ٹی آئی کی بھی خواہش ہے مارشل لاء لگ جائے۔
One Comment