Pakistan
Trending

فضل الرحمن کا پورے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کروانے کا مطالبہ

الیکشن کے عمل میں افواج اور خفیہ ادارے مداخلت نہیں ہونی چاہیے،پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پورے ملک میں دوبارہ عام انتخابات کروانے کا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا کہ
الیکشن کے عمل میں افواج اور خفیہ ادارے مداخلت نہیں ہونی چاہیے، انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف تحریک آگے بڑھائیں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی تک مذاکراتی ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بیان دیا جے یو آئی کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کی ضمانت تک منانے اور راضی کرنے کے الفاظ کے کیا معنی ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف مؤقف اور تحفظات بہت سنجیدہ ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بہتر سیاسی ماحول ترتیب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، سیاسی جماعت مسئلے کے حل اور مذاکرات کا کبھی انکار نہیں کرتی، ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو ووٹ کا حق لوٹایا جائے، تمام ادارے اپنے دائرہ کار سے وابستہ ہوجائیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت میں اتنا دم خم نہیں ہماری شکایات کا ازالہ کر سکے، پاک افغان بارڈر پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بیرونی آقا کے کہنے پر ہو رہا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے کیا یہ سفارتی ناکامی نہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجلس شوریٰ نے اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں امریکیوں کو فضائی اڈے دیئے گئے، اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے افغانستان میں حملے کی بات کرتے ہو، ہم ریاست کے لئے فکر مند ہیں طفل تسلیاں دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button