Pakistan
Trending

بجٹ کی منظوری کے لئے حکومت اتحادیوں پر مہربان

اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں

اسلام آباد: بجٹ کی منظوری کے لئے حکومت اتحادیوں پر مہربان
اپنے حصے کی قائمہ کمیٹیاں بھی پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کو دے دیں۔
پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ کوٹے کے مطابق پیپلز پارٹی کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنا تھی، کوٹے کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13 کمیٹیاں ملنا تھیں اور اب تک پیپلز پارٹی کو 11 اہم کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک ایک نشست والی جماعتیں بھی قائمہ کمیٹی کی سربراہی لینے میں کامیاب ہوگئیں، باپ کے خالد مگسی اور نیشنل پارٹی کے پلین بلوچ بھی کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو دو کی بجائے چار کمیٹیوں کی سربراہی مل گئی، پیپلز پارٹی خزانہ، مواصلات، خارجہ امور سمیت اہم کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں بھی کامیاب رہی جبکہ ن لیگ اب اپنے نظر انداز اراکین کو پارلیمانی سیکرٹریز بنائے گی۔
پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ بجٹ منظوری میں تعاون کے لیے اتحادیوں نے من پسند کمیٹیاں مانگی تھی، وزیراعظم کی منظوری سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button