World

30امریکی ڈیموکریٹس کا اسرائیلی جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ

سرکاری ابہام کی پالیسی مشرق وسطی میں عدم پھیلاو کو ناممکن بناتی ہے،سیکرٹری خارجہ کو خط

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹس نے اسرائیل کے جوہری پروگرام پر ابہام ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، تیس امریکی ایوان ڈیموکریٹس نے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ایسے ملک کا ساتھ دے رہا ہے جس کے ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا امریکی حکومت سرکاری طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتی آئی ہے۔
امریکی ایوان ڈیموکریٹس نے کہا کہ سرکاری ابہام کی پالیسی مشرق وسطی میں عدم پھیلاو کو ناممکن بناتی ہے۔
خط میں زور دیا گیا ہے کہ کانگریس کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرق وسطی میں جوہری توازن، تنازع کے بڑھنے کے خطرے، انتظامی منصوبہ بندی اور ممکنہ ہنگامی حالات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button