ایران سے جنگ کا فیصلہ میرے گریڈ سے اوپر کی بات ہے،سربراہ امریکی فوج
ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے، وہ خود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں ہیں،بیان

واشنگٹن: امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی ریڈ لائن کیا ہے، یہ میری تنخواہ کے گریڈ سے اوپر کی بات ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کم درجے کی آگ ہے، فی الحال ایسا لگ رہا ہے کہ ایران جنوبی خطے میں تنکوں کا سہارا لے کر کچھ کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے، وہ خود کو برقرار رکھنے کی جدوجہد میں ہیں۔
علاوہ ازیں کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امن کے بارے میں گفتگو کرکے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں لیکن لوگ مجھ پر تنقید کے لیے آزاد ہیں۔
خود پر امریکی صدر ٹرمپ کی تازہ ترین تنقید کے بعد پوپ لیو نے کہا کہ کلیسا کا مقصد انجیل اور امن کی تبلیغ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انجیل کی تبلیغ پر کوئی مجھ پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو مجھے امید ہے کہ میری بات بھی سنی جائے گی۔




