Lifestyle

پریتی زنٹا کی فلم ’’لاہور 1947سائن‘‘13اگست کو ریلیز ہو گی

کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے،اداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خود کو ٹرافی کہے جانے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عورت کو اس طرح کا لیبل دینا قابلِ قبول نہیں۔
پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکائونٹ (ٹوئٹر)پر جاری چیٹ سیشن کے دوران ایک صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی عورت ٹرافی نہیں بننا چاہتی، ٹرافیاں شیشے کے شو کیس میں رکھی جاتی ہیں، جبکہ عورت کا مقام آپ کی زندگی اور دل میں ہوتا ہے۔
پریٹی زنٹا کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی ملی اور صارفین نے ان کے واضح اور باوقار موقف کو سراہا ہے۔اداکارہ کل ہو نا ہو اور ویر زارا جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے چیٹ سیشن میں اپنی آنے والی فلموں سے متعلق بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میری فلم لاہور 1947 سائن ایک محبت کی کہانی ہے جو تقسیم اور نفرت کے دور میں ترتیب دی گئی ہے۔پریتی زنٹا نے یہ بھی تصدیق کی کہ میری یہ فلم 13 اگست 2026 کو ریلیز ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button