Lifestyle

دبئی بیس آرٹسٹ عظیم ڈار پاکستانی فنکاروں کی فلاح کے لیے پرعزم

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عظیم ڈار نے لاہور میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کا آغاز کردیا

گلوکار عظیم ڈار نے کی جانب سے بنائے پروڈکشن ہاؤس کی افتتاحی تقریب میں شوبز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی آرٹسٹ عظیم ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے باہر بہت کام کیا، اب پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہمارا مقصد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کلچر کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچائیں گے، کامیڈین، سنگرز اور آرٹسٹ کا ایک دوستانہ میچ دبئی میں کروائیں گے۔

پاکستان سے باہر تھا تب بھی پاکستانیوں کو سپورٹ کیا۔۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اب تک 145 ممالک گھوم چکا ہوں، جو لوگ پاکستان سے باہر ممالک جانا چاہتے ہیں انہیں میری کمپنی سپورٹ کرے گی، نئے فنکاروں کو بھی آگے لائیں گے، اور اپنے فن کے اظہار کا موقع فراہم کریں گے۔

عظیم ڈار نے کہا کہ حکومت اگر فنکاروں کی سرپرستی کرے تو پاکستانی فنکار اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث پوری دنیا میں اپنا اور ملک کا نام پیدا کر سکتے ہیں۔ میرا نوجوانوں کیلئے ایک ہی پیغام ہے کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، ہم سب اس کی قدر کریں، امید کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اور اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں نام روشن کریں۔

عظیم ڈار نے فنکاروں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ فنکار اپنی پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت میں گزار دیتے ہیں، لیکن انہیں جائز مقام اور قدر نہیں کی جاتی، میں ایک ایک فنکار سے محبت کرتا ہوں اور مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر گلوکار عظیم ڈار نےاپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button