Pakistan
Trending

ایف ایم 101 کی ٹیم کا گورنر پنجاب سے خصوصی انٹرویو

گورنر پنجاب نے ایف ایم 101 پر نشر ہونے والے پروگرامز کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

ایف ایم 101 کی ٹیم کا گورنر پنجاب سے خصوصی انٹرویو

لاہور : ریڈیو پاکستان لاہور کے چینل ایف ایم 101 کی ٹیم نے گورنر پنجاب، سردار سلیم حیدر خان، کا خصوصی پوڈکاسٹ انٹرویو کیا۔ یہ انٹرویو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا، جس میں گورنر پنجاب نے ایف ایم 101 پر نشر ہونے والے پروگرامز کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انٹرویو کی میزبانی سینئر آر جے اور اینکر پرسن سیدہ مہوش قلب عباس نے کی جنہوں نے اپنے منفرد انداز میں گورنر صاحب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اس موقع پر پروگرام کوآرڈینیٹر سید قلب عباس شمسی، سینئر پروڈیوسر ذیشان احمد، اور ڈپٹی کنٹرولر خولہ ارشد بھی موجود تھے جنہوں نے اس انٹرویو کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایف ایم 101 کی ٹیم کی کارکردگی اور ان کے تخلیقی کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرامز نوجوان نسل کی راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کی خدمات کی تعریف کی اور اس ادارے کی جانب سے عوام تک معلومات اور تفریح پہنچانے کے عزم کو سراہا۔یہ پوڈکاسٹ انٹرویو نہ صرف ریڈیو پاکستان کے سامعین کے لیے ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا بلکہ اس نے پنجاب حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button